17 ستمبر 2012 - 19:30

ايران کے وزير خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکريٹري جنرل بان کي مون کے نام ايک مکتوب ارسال کرکے پيغمبر اسلام کي شان ميں گستاخي کرنے والي فلم کو نفرت انگيز جرم کا مصداق قرار ديا ہے۔

ابنا: علي اکبر صالحي نے بان کي مون کو ارسال کردہ خط ميں لکھا ہے کہ تمام اديان کي توہين کرنے والے عناصر کو قانون کے کٹہرے ميں کھڑا کرنا چاہئے  تا کہ وہ اپني اس غير ذمہ دارانہ حرکت کا جواب ديں۔
وزير خارجہ صالحي نے اپنے خط ميں لکھا ہے کہ اس فلم سے دنيا بھر ميں کروڑوں مسلمانوں کے جذبات تو مجروح ہوئے اور ساتھ ہي ديگر اديان کے ماننے والوں ميں بھي نفرت کي آگ بھڑک اٹھي ہے۔
وزير خارجہ  نے اپنے خط ميں کہا ہے کہ اسلام اور اسلامي مقدسات کے خلاف اس طرح کے اقدامات نفرت انگيز جرائم کے زمرے ميں آتے ہيں جو تشدد اور بد امني پر منتج ہوتے ہيں، بنابريں ان جرائم کا سنجيدگي سے نوٹس لينا چاہئے جيسا کہ ان کي ماہيت کا بھي تقاضا ہے۔
وزير خارجہ صالحي نے زور ديکر کہا ہے کہ حکومتوں کو آزادي بيان کے بہانے نفرت انگيز جرائم کي روک تھام  کے فريضے سے پہلو تہي نہيں کرنا چاہئے۔

.....

/169